
Spirituality · 2026
سیر و سلوک کے ابتدائي راستے
آیت الله محمد باقر تحریری
Rs 1,500
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی روحانی تعلیمات کی عمیق تشریح، عنوان بصری کی روایت کی روشنی میں۔
- Format
- Hardcover
- Language
- Urdu
- Pages
- 395
- Availability
- In stock
Add to bag to keep browsing, or buy now to check out this title right away.
About this edition
آیت اللہ محمد باقر تحریری کی تصنیف ’’گام ہائے آغازینِ سلوک‘‘، جسے اردو میں ’’سیر و سلوک کے ابتدائی راستے‘‘ کے عنوان سے پیش کیا گیا ہے، ان گراں قدر روحانی تعلیمات کی نہایت عمیق اور بصیرت افروز تشریح ہے جنہیں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام، نے حقیقی علم و معرفت کے متلاشی، عنوان بصری کو عطا فرمائی تھیں۔ یہ معروف روایت روحانی ہدایت، عملی تربیت اور فکر ی رہنمائی کا ایک حسین امتزاج پیش کرتی ہے۔ اس کتاب میں حقیقی علم کی ماہیت اور اس کے سرچشمے، روحانی نظم و ضبط اور تزکیۂ نفس پر استوار زندگی کے اصول، قلبی مشاہدات کی حقیقت، اور خداوندِ سبحان کے ساتھ دائمی تعلق و ارتباط قائم رکھنے کے طریقوں پر نہایت گہرائی سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ تصنیف محض نظری اور فکری مباحث تک محدود نہیں، بلکہ تزکیۂ نفس، تہذیبِ باطن، روحانی بالیدگی اور شعورِ الٰہی کے حصول کے لیے ایک ایسا جامع اور مؤثر لائحۂ عمل پیش کرتی ہے جو انسان کی باطنی زندگی میں حقیقی تبدیلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر اس کتاب میں پیش کردہ تعلیمات پر خلوصِ نیت کے ساتھ غور و تدبر کیا جائے اور انہیں مستقل مزاجی سے عملی زندگی کا حصہ بنایا جائے تو یہ سالک کے لیے ایک ایسی راہ روشن کر سکتی ہیں جو اسے بتدریج عالمِ جلال و جمالِ الٰہی کی بلند و بالا منازل کی جانب گامزن کر دے۔





